عمران خان دھمکیاں نہ لگائیں،ہم روک کر دکھائیں گے، رانا ثنا اللہ

عدالتی فیصلےکےمطابق پارٹی فیصلے کےخلاف نہ صرف ووٹ نہیں گناجائےگا،بلکہ ووٹ دینےوالاڈی سیٹ بھی ہوگا،امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی توسختی سےنمٹاجائےگا، رانا ثنااللہ

لاہور : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلےکےمطابق پارٹی فیصلے کےخلاف نہ صرف ووٹ نہیں گناجائےگا۔بلکہ ووٹ دینےوالاڈی سیٹ بھی ہوگا۔امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی توسختی سےنمٹاجائےگا۔عمران خان دھمکیاں نہ دیں۔ہم روک کر دکھائیں گے۔
وزیر داکلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کو سرخرو کیا۔کچھ لوگ آج سارا دن غیر ضروری گفتگو کرتے رہے۔سیاسی افسروں کے نام لے کر ان کو دھمکیاں دی گئیں۔کچھ لوگوں نے تکبر بھرے لہجے میں سیاسی مخالفین کو گالیاں دیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے کا احترام کرتےہیں۔آج جمہوریت اور رواداری کا بول بالا ہواہے۔چودھری شجاعت حسین کے فیصلے نے ملک کو عمران خان سے بچایا۔جو صرف ملک میں فساد پھیلانا چاہتےہیں۔آج چودھری شجاعت کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم سب اس فسادی ٹولے کا مقابلہ کرینگے۔25لوگ پہلے بھی ڈی سیٹ ہوئے۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق لیڈرشپ کی مرضی کے بغیر ووٹ قبول نہیں ہوں گے۔اب یہ فیصلہ برقرار رہے گا۔آپ کو ہم قانون اور آئین سکھائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ہم کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دیں گے۔کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لیا تو اسکے خلاف کارروائی کریں گے۔آصف علی زرداری نے وزارت اعلی ٰکے الیکشن کے لئے کافی محنت کی۔ہم نے تو پہلے بھی پرویز الہٰی کو وزارت اعلی کا امیدوار بنا دیا تھا۔آصف زرداری صاحب ہمارے اتحادی ہیں۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آجائیں اور الیکشن مہم چلائیں۔وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف نے خود کرناہے۔ڈی جی نیب پر تنقید بلا جواز ہے۔مجھے امید ہے کہ ان کے زیر سایہ نیب اچھا کام کرے گی۔سرکاری افسران کو کھلے عام دھکیاں دینا قابل مذمت ہے۔

Comments are closed.