عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا،پارٹ رکنیت ختم
پریس کانفرنس پرتحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، 2 روز بعد بھی جواب نہ دینے پررکنیت معطل کی گئی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا لانگ مارچ میں خون نظر آ رہا ہے۔امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے۔لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے۔ عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں۔پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔
Comments are closed.