عمران خان کا ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف میزبان و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی رحلت کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

Comments are closed.