عمران خان نے گزشتہ رات شدید بیماری اور تکلیف کی حالت میں خطاب کیا
عمران خان نے گزشتہ روز شدید بخار کے باوجود عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی، ترجمان پنجاب حکومت
لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ رات شدید بیماری اور تکلیف کی حالت میں خطاب کیا، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں موجود رہے، تقریر کے نکات بھی حالت بیماری میں فائنل کیے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خطاب بخار کی حالت میں مکمل کیا، عمران خان بخار کے ساتھ ڈائریا کا بھی شکار ہو گئے، خطاب سے پہلے ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بخار اور ڈائریا کی ادویات دیں، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں بھی موجود رہے اور بیماری کی حالت میں ہی اپنی تقریر کے تمام نکات فائنل کیے۔
چئیرمین نے شدید بخار کے باوجود گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا. پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ ہماری یہ جدوجہد کامیاب ہوگی.
1/2
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 18, 2022
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز شدید بخار کے باوجود عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں۔
Comments are closed.