عمران خان ضمنی الیکشن لڑنے کےلئے اہل ہیں ، لاونگ الیکشن کمیشن

عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ نشست این اے 95 میانوالی سے نا اہل ہوئے،عمران خان فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں، لا ونگ کی بریفنگ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے عمران خان کو ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

لا ونگ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ نشست این اے 95 میانوالی سے نا اہل ہوئے۔عمران خان فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد رائے دے دی۔

الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ریجنل الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ نا اہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔

Comments are closed.