عمران خان نے تحفے بیچ کر دوست ممالک کی محبت کا جنازہ نکالا، شہباز شریف

سیلاب کے دوران خیبرپختونخوا میں گورننس کی غلطیاں سب نے دیکھیں، شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب

ڈیرہ اسماعیل خان : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے گھڑی بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، تحفے بیچ کر دوست ممالک کی محبت کا جنازہ نکالا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے، یہ وزیراعظم کو نہیں، ملک کےعوام کو ملتا ہے، سیلاب کے دوران خیبرپختونخوا میں گورننس کی غلطیاں سب نے دیکھیں، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے پر ہیں، اس موقع پر شہبازشریف نے جنوبی خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم کو منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

Comments are closed.