عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات فوری انتخابات سے مشروط کردی

ستمبر میں ایک مرتبہ پھر سونامی کا رخ اسلام آباد کیطرف کرنے کا عندیہ دے دیا۔ رجیم تبدیلی آپریشن میں شامل افراد کے نام منظر عام پر لانے کا بھی اعلان، عمران خان

اسلام آباد : الیکشن کا اعلان ورنہ ستمبر میں فیصلہ کن احتجاج ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مارچ میں الیکشن منظور نہیں موجودہ الیکشن کمیشن کو ن لیگ کا کمیشن کا قرار دے دیا سابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی تاہم یہ فوری انتخابات سے مشروط ہوسکتی ہے۔نئی حکومت کے انتخاب تک آرمی چیف کی تعیناتی مؤخر کی جائے۔گزشتہ روز کے انٹرویو ان سوئنگر قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہان سوئنگر یارکرز پر بڑے بڑے بلے باز بولڈ ہوجاتے ہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی کیا بات کریں

عمران خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ چند روز رجیم جینج آپریشن میں شامل لوگوں کے نام پبلک کردو جب یہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے آرہے تھےتو میں نے جیل جانے کیلئے اپنا سامان باندھ لیا تھاچند لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطرملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہوا ہے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے۔میں نے اتنا کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہو لیکنمجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس پر آئی ایس پی آر نے کیوں بیان جاری کیا؟عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ بھٹو اور شریف خاندان نے ملک کو بنگلہ دیش سے پیچھے کردیاطنز کیا کہ نواز شریف پاکستان آئے تو انکا تاریخی استقبال کروں گا خدشہ ظاہر کیا کہ سیاسی عدم استحکام کیوجہ سےملک ڈیفالٹ کی طرف جاسکتا ہے مشرف دور آج کے دور سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عدم استحکام لانے والے ملک کا نقصان کرینگے

Comments are closed.