عمران خان کی شہباز گل سے ملاقات، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت

یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز گل نے جیل میں گزرے وقت پر عمران خان سے تفصیلی گفتگو کی۔ عمران خان نے شہباز گل پر تشدد کی سخت مذمت کی۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ عمران خان نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کر دی۔

Comments are closed.