نواز شریف کی تقریرحکومت اور فوج میں دراڑڈالنےکی سازش تھی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ نوازشریف حکومت اور فوج کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتاہے، تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ نہیں اس لیے فوج ساتھ ہے اور ہرفیصلے کی حمایت کرتی ہے۔اپوزيشن کے استعفے آئے تو ان نشستوں پر دوبارہ اليکشن کراديں گے۔

اسلام آبادسینئیر صحافیوں سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نواز شريف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاس تھی۔تقریر کی اجازت نہ دیتے تو آزادی اظہار کا شور مچ جاتا۔کرپشن پر کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن سے خطرہ نہیں، کچھ وزیر اپنے خلاف ہی گول کردیتے ہیں۔ نوازشریف چاہتا ہے کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا لیکن وہ کھیل سے باہر ہوچکاہے۔پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا علم ہوتاہے ،ن لیگ ہو یا ش ، یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتےہیں کیونکہ ان کے پاس لوگ نہیں۔

ایک سوال پر وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ اٹھاویں ترمیم نے نظام کو فریکچر کردیا، ترمیم کے ذریعے زرعی شعبہ صوبوں نہیں دینا چاہیے تھا۔ چین کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو چین کی۔

Comments are closed.