عمران خان نے نیب کی طلبی نوٹس کا جواب دے دیا

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب کی طلبی نوٹس کا جواب دے دیا۔نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق کیس میں کوئی کرپٹ پریکٹسز کا ذکر نہیں، انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب انکوائری کو انوسیٹیگیشن میں تبدیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب قانون سے متصادم قرار دیا۔ عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کر دی۔

عمران خان نے نیب کے طلبی کے نوٹس پر جواب میں کہا کہ ‏مختلف مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانتیں کروانے کے لیے لاہور میں موجود ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے،اس لیے نیب کے روبرو پیش نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ نیب کی طلبی کے نوٹس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ریکارڈ کے مطابق کیس میں کوئی کرپٹ پریکٹسز کا ذکر نہیں، انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے، الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ تاحال مجھے نہیں دی گئی، انکوائری کے وقت صرف ایک طلبی کا نوٹس موصول ہوا، طلبی کے نوٹس میں انکوائری میں لگائے گئے الزامات کی تفصیلات شامل نہیں تھی۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب قانون کے مطابق انکوائری کے وقت ملزم کو دفاع کرنے کیلئے تمام تفصیلات دینا ضروری ہے، میری رہائش گاہ پر میری قانونی ٹیم کو انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے، نیب کی جانب سے مانگے گئے دستاویزات میرے پاس موجود نہیں۔

Comments are closed.