اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ عمران خان کو جتنے خطرات لاحق ہیں اُتنی ہی سیکیورٹی دی جائے، وفاقی حکومت عمران خان کو لاحق خطرات کا معاملہ تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے سامنے رکھے۔
ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں عمران خان کو لاحق خطرات کا مکمل تعین کر کے اس کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔عمران خان سے متعلق تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے گزشتہ سال کے فیصلے صرف کاغذی محسوس ہوتے ہیں، یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی کے اہل ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عمران خان پر حالیہ حملے کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.