عمران خان نے مخالفین کیخلاف نفرتیں پھیلائیں، آج مکافات عمل کا شکار ہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مخالفین کے خلاف نفرتیں پھیلائیں اور آج مکافات عمل کا شکار ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، عمران ایک فتنہ ہے جس نے احتجاج، دھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ سال 2018 میں منصوبے کے تحت مسلم لیگ ن کے خلاف سازش کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے سنئر رہنما نے کہا کہ عمران خان جیل سے اتنا خوفزدہ ہے کہ لوگوں کو ڈھال بنائے رکھا، اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے حساس تنصیبات پر حملے کیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے، اسے اپنے مخالفین کو جیلوں میں بھیجنے کا بہت شوق تھا، عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا، عمران خان کہتا رہا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ردعمل آئے گا۔

Comments are closed.