عمران خان فیک نیوز سے میڈیا کوغلام بنانا چاہتے تھے، مریم اورنگزیب
تمام میڈیا ہائوسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے، مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا۔اپنے ٹویٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے۔
Comments are closed.