عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کہ اسرائیل سے دوستی، بھارت سے تجارت نہیں کر رہا تھا، شیخ رشید

اس ملک میں تین بڑے چور اور ڈاکو ہیں، شہبازشریف ، نوازشریف ،آصف زرداری اورفضل الرحمان ڈاکو ہیں۔ 17 جولائی کو چوروں اورچوکیداروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، شیخ رشید

کہوٹہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، تم لوگ لوٹوں کو عزت دے رہے ہو۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہوٹہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کیوں کہ وہ بھارت کےساتھ تجارت نہیں کر رہا تھا،عمران خان کو اس لیے اتارا گیا کیونکہ وہ اسرائیل سے دوستی نہیں کررہا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں تین بڑے چور اور ڈاکو ہیں، شہبازشریف ، نوازشریف ،آصف زرداری اورفضل الرحمان ڈاکو ہیں۔ 17 جولائی کو چوروں اورچوکیداروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، فرد جرم لگنے والوں کو وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اورباپ پارٹی سے کہتا ہوں کہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں، لڑائی امریکہ اورلندن میں فلیٹ بنانے والوں سے ہے۔

Comments are closed.