الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا، عمران خان
چیف الیکشن کمشنر بدیانت ، جانبدار اور سیاسی انجنئیرنگ کرنے والوں کا آلہ کار ہے،چیف الیکشن کمشنر کے غیر جانبدار ہونے کی گارنٹی نیوٹرلز نے دی تھی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسکند سلطان راجا پر سخت تنقید
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا، چیف الیکشن کمشنر بدیانت ، جانبدار اور سیاسی انجنئیرنگ کرنے والوں کا آلہ کار ہے،چیف الیکشن کمشنر کے غیر جانبدار ہونے کی گارنٹی نیوٹرلز نے دی تھی۔
اسلام آ با میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہاکہ ڈر ہے چیف الیکشن کمشنرکے سامنے پیشی پر ایسا کچھ نہ کردوں کہ مجھے جیل بھیج دے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ سے مل کر حلقہ بندیاں کیں ،آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے تھا، ثابت ہوا کہ یہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت ہے۔
عمران خان نے کہاکہ الیکشن رولز میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو چیلنج کرینگے، ای وی ایم روکنے میں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر کا تھا۔ ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کر لیں ہم ہی کامیاب ہونگے ،شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے دعوی کیاکہ ڈسکہ الیکشن کے بعد پتا چلا کہ گیم ہی کوئی اور ہو رہی ہے، سو فیصد یقین ہے کہ مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔
لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ،پوری تیاری سے آ رہے ہیں،اس بار عوام کا سمندر آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ سائفر کو پھر سے زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا تھاکہ عام انتخابات میں اندرون سندھ سب بڑا انقلاب آئے گا، اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی اب کامیاب نہیں ہوسکتی، سندھ کا سیلاب پیپلزپارٹی کو بہا کر لے گیا ہے۔
Comments are closed.