تحریک انصاف نے زمان پارک سے داتا دربار تک انتخابی ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت عمران خان نے کی۔اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ریلی کے راستوں پر کارکنوں نے آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جو آزادی کے نعرے لگاتی ہے۔
عمران خان نے ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے اتوار کو دن 2 بجے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا، فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتا چل جائے گا۔
سابق وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریلی سے واضح ہوگیا کہ حکومت ہم سے کیوں خوفزدہ ہے؟۔8 مارچ کو حکومت نے ہماری ریلی کو روکا۔کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو سزا دلوائوں گا، کبھی ذاتی مفاد کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلا، یہ میری نہیں بلکہ سب کی جنگ ہے، ہمیں روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن سے باہر کیا جائے، میرے اوپر 80 کیسز درج کیے گئے ہیں۔۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ سے متعلق جلد نیا انکشاف ہونے والا ہے۔
Comments are closed.