اسلام آباد : ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ملک بھر میں کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایات پرمعطل کی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاپرجھوٹ اور پروپیگنڈے کے باعث یہ اقدام کیا گیا۔
Comments are closed.