ضمنی انتخابات سے متعلق عمران خان کا بڑا فیصلہ

عمران خان تمام حلقوں سے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔تاہم اب عمران خان قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، پی ٹی آئی ذرائع

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خود الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے شیڈول جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے تمام 33 حلقوں سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے امیدوار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان تمام حلقوں سے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔تاہم اب عمران خان قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔قومی اسمبلی کے گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے 113 اراکین اسمبلی کے استعفے تین مراحل میں منظور کیے تھے اور الیکشن کمیشن نے ان نشستوں کے خالی ہونے کا نوٹیفیکشین بھی جاری کرتے ہوئے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

Comments are closed.