عمران خان کا 9 حلقوں میں خود ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

دو ملکوں نے 2012 اور 13 میں ہمیں مالی فنڈنگ کی آفر کی، ہم نے دونوں ملکوں کی پیشکش کو مسترد کر دیا، دونوں ممالک نے بتایا کہ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سینئر صحافیوں سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات خود حصہ لیں گے۔ مجھ سےدو بڑے بلنڈر ہوئے، ایک سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری میرا بلنڈر تھا، دوسرا بلنڈر میں ابھی نہیں بتا سکتا، عمران خان نے کہا کہ الیکشن اسی سال ہوں گے، یہ مجھے سنگل آوٹ کرنا چاہتے ہیں،ہرمیدان میں مقابلہ کروں گا، یہ سمجھتے ہیں مجھے نااہل کروا لیں گے، ایسا نہیں ہوگا۔ دو ملکوں نے 2012 اور 13 میں ہمیں مالی فنڈنگ کی آفر کی، ہم نے دونوں ملکوں کی پیشکش کو مسترد کر دیا، عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک نے بتایا کہ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ پر میری نا اہلی نہیں بنتی، سرٹیفیکیٹ غلط ہوتو میری نااہلی نہیں بنتی فنڈنگ ضبط ہوتی ہے، 500 لوگوں کے ڈنر میں کیسے پتہ چلاتے کہ کون پاکستانی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پنجاب حکومت نہیں عام انتخابات زیادہ ضروری ہیں، ڈالر کا کنکشن مجھے کابل کے واقعے سے لگتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 9 ارکان اسمبلی کے استیعفے منظور کئے تھے۔ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو شیڈول ہیں

ضمنی انتخابات حلقہ این اے 22 مردان ، این اے24 چارسدہ اور این اے 31 پشاورمیں ہوں گے۔ این اے 45کرم ، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ضمنی انتخابات این اے 237 ملیر ، این اے 239 کراچی اور این اے 246 کراچی جنوبی میں بھی ہوگا

Comments are closed.