عمران خان سے دوستوں کو خوف ہے کہ بڑا بہت ہو گیا ہے، فواد چودھری

اب پی ٹی آئی کو کوئی چھوٹا نہیں کر سکتا،ہمارے پاس 186 کا نمبر پورا ہے، تحریک انصاف نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا،اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان سے دوستوں کو خوف یہ ہے کہ بڑا بہت ہو گیا ہے۔اب پی ٹی آئی کو کوئی چھوٹا نہیں کر سکتا۔ہمارے پاس 186 کا نمبر پورا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ن لیگ کے ایک دو لوگوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی جلد ہو جائے۔ایم کیو ایم پاکستان کا الائنس اور بی اے پی کے معاملات کیا کوئی نیچرل پراسس ہے؟،کامران ٹیسوری جیسوں کو کیا لوگ جانتے نہیں ہیں؟ یہ نان کریکٹرز ہیں۔

Comments are closed.