عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہو، اس کا انقلاب اس کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے، نواز شریف کا ٹویٹ

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹویٹر میں کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس کا انقلاب اس کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔

Comments are closed.