عمران خان کے اداروں کیخلاف بیان عالمی سازش ہے، آصف علی زرداری

اس شخص کا بنیادی مقصد  اداروں کو کمزور کرنا ہے، ڈکٹیشن لے کر پاکستان اوراداروں پر حملہ آوور ہونے والے سازشی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سابق صدر کا بیان

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے اداروں کے خلاف بیان کو بین الاقوامی سازش کا حصہ قراردےدیا۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اس شخص کا بنیادی مقصد  اداروں کو کمزور کرناہے۔عمران خان کے دور میں حکومتی اداروں کو ذاتی عزائم کے لیے بری طرح استعمال کیا گیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت سازشی شخص کی جانب سے اداروں کو پہنچنےوالے نقصان کا ازالہ کرنے میں مصروف ہے۔حکومت اس شخص کی ہرسازش کو ناکام بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹیشن لے کر پاکستان اوراداروں پر حملہ آوور ہونے والے سازشی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.