آصف زرداری کیخلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں،شہباز شریف
مخالفین کیخلاف سازشیں ،الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے، شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، مخالفین کیخلاف سازشیں ،الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔
آصف علی زرداری کیخلاف عمران خان کے الزامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، آصف زرداری کیخلاف عمران نیازی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کیخلاف سازشیں ،الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے۔
Comments are closed.