گجرات، لیڈی کانسٹیبل نہ ہونے پر مرد اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنادیا گیا
ایس ایچ او اسلم ہنجرا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا جبکہ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا، ترجمان
گجرات کے تھانے میں ملزمہ کی موجودگی کے وقت لیڈی پولیس اہلکار نہ ہونے کا انوکھا حل نکال لیا گیا۔
گجرات کے تھانہ دولت نگر میں لیڈی کانسٹیبل نہ ہونے پر ایس ایچ او نے مرد پولیس اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنادیا اور خاتون ملزمہ کے ساتھ تصویربنادی، سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے پر پول کھل گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او اسلم ہنجرا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا جبکہ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلحہ اور منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.