ان حالات میں مطلوبہ تعداد میں سکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں، بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، سندھ حکومت
ان حالات میں مطلوبہ تعداد میں سکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں، سکیورٹی فورسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف میں مصروف ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو الیکشن کی ڈیوٹی کیلئے ان متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ کراچی ڈویژن میں انتخابات دو مرحلوں میں کرائیں جائیں، سندھ حکومت کا صوبائی الیکشن کمیشن کو خط
اسلام آباد : سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات نہیں کروا سکتے، سکیورٹی فورسز کو الیکشن کی ڈیوٹی کیلئے ان متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔
سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات نہیں کروا سکتے۔ 23 اکتوبر کے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کو تین ماہ تک ملتوی کیا جائے۔
سندھ حکومت نے خط میں کہا کہ سکیورٹی فورسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف میں مصروف ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو الیکشن کی ڈیوٹی کیلئے ان متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ کراچی ڈویژن میں انتخابات دو مرحلوں میں کرائیں جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں کراچی کے تین اضلاع اور دوسرے مرحلے میں چار اضلاع میں انتخابات کرائیں جائیں۔ ان حالات میں مطلوبہ تعداد میں سکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں، انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد ہونا ضروری ہے تاکہ پر امن انتخابات کا انعقاد ممکن ہو۔
Comments are closed.