وفاقی کابینہ میں دو نئے معاونین خصوصی کی شمولیت
وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر27 ہوگئی ہے جبکہ 22 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔ جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید 2 نئے معاونین خصوصی تعینات کردیئے ہیں۔ معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹفیکیشن کے مطابق سردار شاہ جہاں یوسف اور نعمان لنگڑیال معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے کابینہ کی تعداد بڑھ کر 72 ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔ نئے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز 2 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر27 ہوگئی ہے جبکہ 22 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔ جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں
وفای وزراء 34,وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے
Comments are closed.