پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پٹرول میں 50 روپے تک اضافے کی خبریں سامنے آ رہی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرول کی قلت کا سامنا ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پٹرول میں 50 روپے تک اضافے کی خبریں سامنے آ رہی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 18، 18 روپے بڑھ گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہوگی۔ کیروسن آئل کی نئی قیمت 189 روپے 83پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
Comments are closed.