پاکستانی کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو مبینہ ریپ کیس پر ویڈیو بیان کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے ہیڈکواٹرز اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے ایک کارروائی میں سائبر کرائم میں ملوث ملزم محمد شہزاد عرف لوہا پاڑ کو گرفتار کیا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر ویڈیو بیان میں نازیبا باتیں کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مبینہ زیادتی واقعے کا مذاق بناتے ہوئے ویڈیوز بنائیں اور انٹرنیٹ پر شیئر کیں۔
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے موبائل فون لیا گیا جس میں سے متنازع ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات و مواد برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں بشمول چاچا سرائیکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.