اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں کامیابیاں دیکھ کر بھارت بوکھلا گیا، مودی سرکار نے عالمی فورم کے ایشیاء پیسفک گروپ کی فروری تک کی رپورٹ کولے کربے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
بھارت ایشیاء پیسفک گروپ کی مشترکہ سربراہی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے لگا۔ فروری تک کی پورٹ کو لے کر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس سے پہلے عالمی برداری کو گمراہ کرنا شروع کر دیا۔ پاکستان کی گزشتہ سات ماہ کے اقدامات پر مبنی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ایشیاء پیسفک گروپ نے ایف اے ٹی ایف اجلاس سے پہلے فروری 2020 تک کی رپورٹ جاری کی لیکن بھارت نے پاکستان کے فروری تک کے اقدامات کو لے کر اپنے میڈیا میں ہرزہ سرائی شروع کر دی۔ پاکستان کی مارچ سے ستمبر تک کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے 21 سے 23 اکتوبر تک ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسیفک گروپ (اے پی جی) کا بھارت شریک چیئرمین ہے، اے پی جی کی 14 صفحات پرمشتمل رپورٹ کے مطابق پاکستان ‘مزید نگرانی’ کی فہرست میں برقرار ہے۔ پاکستان نے 25 نکات پرجزوی،9 سفارشات پر نمایاں پیشرفت جبکہ 2 پر مکمل عملدرآمد کیا۔
پرانی رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے تیزی سےاقدامات کررہا ہے۔ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین بھی پاس کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.