راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ڈرون کی تصاویر بھی شیئر کی گئی جب کہ ترجمان پاک فوج نےکہا کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں 150 میٹر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج نے مارگرایا۔
Pakistan Army troops shot down an Indian spying quadcopter in Rakhchikri Sector along Line of Control.
The quadcopter had come 150 meters inside Pakistan. pic.twitter.com/iOayvEZEff— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 16, 2019
واضح رہے بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بھی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی طیارے بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرا کر بھاگ گئے تھے تاہم اگلے روز پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے اور بھارتی طیارے کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار کر لیا تھا جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا تھا۔
Comments are closed.