پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سلامتی کونسل رکن ممالک کو دے دئیے

پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کوپاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیردے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی ریاستی دہشتگردی سے پاکستان کے ساتھ پورے خطے کے ممالک کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی براداری بھارت کے انسانیت دشمن اقدامات کا نوٹس لے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے ثبوت پیش کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہا رکیا تھاکہ راء نومبر اور دسمبر کے دوران کراچی ، لاہور اور پشاور میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر ر ہی ہے۔

Comments are closed.