راولپنڈی : بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔۔خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے۔ پلوامہ حملے کی طرز کا ایک اورڈرامہ رچا کر فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔مودی سرکار 9 ریاستوں میں اگلے سال انتخابات میں پاکستان مخالف جذبات ابھار کر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے سارا بھانڈہ پھوڑدیا۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا۔پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے گھنائونا منصوبہ بے نقاب کردیا۔چودہ فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی کے موقع پراسی طرزپر پلوامہ۔کلگام۔اننت ناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
منصوبے کے مطابق 14 فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں دھماکہ خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے۔کسی نوجوان سے خودکش حملہ کروا کرالزام پاکستان اورآئی ایس آئی پر تھوپنا ہے۔اس سارے منصوبے کا مقصد بھارت کی 9 ریاستوں میں اگلے سال ہونے والے نتخابات میں پاکستان مخالف جذبات کوابھار کرجیت حاصل کرنا ہے۔بھارتی فوج کے جوان مودی سرکار کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنیں گے۔
سابق امریکی صدر باراک اوبامہ بھی اپنی کتاب میں لکھ چکے بھارت پاکستان مخالف جذبات پرانتخابات جیتتا ہے۔گزشتہ سال نگریس رہنما اُدت راج نے مُودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مُودی سرکار خود ملوث تھے۔ستائیس اکتوبر2022 کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا،یکم نومبر2022 کو لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن دائو پر لگانا ہے۔مُودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیاجا سکتا ہے۔
Comments are closed.