ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح بائیس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 7.79 فیصد جبکہ رواں مالی کی پہلی ششماہی میں مہنگائی آٹھ اعشاریہ چھ تین فیصد ريکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ماہانہ مہنگائی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تھی لیکن دسمبر2020 میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 29.12 فیصد، ٹماٹر 27.12فیصد،سبزیاں 19.18فیصد،چینی 18.07 فیصد،آلو 13.12 فیصد،آٹا 4 فیصد،پھل 1.85 اور دال چنا 1.23 فیصد سستی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی پیاز 24.38فیصد،ٹماٹر 11.16 فیصد سستے ہوئی۔
دوسری جانب دسمبر 2020 کے دوران شہری علاقوں میں انڈے 15.67 فیصد، بجلی 5.96 فیصد،ادویات 1.29 فیصد اور گھی 3.07 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر چکن 67.35 فیصد،انڈے 64.39 فیصد،آلو 38.33 فیصد،گندم 24.15 فیصد،گھی 17.25 فیصد جبکہ چینی 15.32 فیصد مہنگی ہوئی۔
Comments are closed.