این ڈی ایم اے کی میزبانی میں INSARAGایشیا پیسیفک ریجنل کانفرنس کا انعقاد

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)پاکستان بطورعلاقائی صدر/ریجنل چئیر انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ (INSARAG)اسلام آباد میں 28تا29 اکتوبر 2024 ایشیا پیسیفک کی علاقائی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔

افتتاحی سیشن کا آغاز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور انساراج گروپ کے گلوبل لیڈ ونسٹن چینگ اور اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کیا۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں 2024 کے لیے عالمی اور علاقائی سطح کے منصوبوں پر بات چیت شامل تھی، علاوہ ازیں تمام متعلقہ ممبران کے درمیان گورننس کو موئثر بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان کے آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں جدت لانے، مزید موئثربنانے، قبل از وقت وارننگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اوربروقت ریسپانس کو یقینی بنانے کے لیے صلاحیتی دائرہ کارمیں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر سرچ اینڈریسکیو کی کوششوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے، ممبر ممالک کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے INSARAG کے مینڈیٹ کو نہایت اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے پاکستان نے ملک میں آفات سے نمٹنے کے تمام منصبوں اور اقدامات کو موئثر لائحہ عمل کے ذریعے یکجا کیا ہے جس سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے مربوط اور مستحکم طریقہ کارکو یقینی بنایا جا سکے۔

کانفرنس میں انساراج گروپ سے ممبر ممالک کے 55 وفود بشمول چین، روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، جاپان، بنگلہ دیش اور نیپال اور انٹرنیشنل فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں سرکاری محکموں کے نمائندے، اقوام متحدہ تنظیموں کے کنٹری ڈائریکٹرز، این جی اوز اور آئی این جی اوز کے نمائندگان اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

INSARAG عالمی سطح پر تمام ممبر ممالک کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیوں پر مشتمل ایک گروپ ہے جو بین الاقوامی آفات کی صورت میں ریسپانس کو موئثر بنانے اور تجربہ کار ٹیمیوں کے ذریعے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ ٹیموں کو آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے راہنما اصول اور لائحہ عمل مرتب کرنے میں بھی مددگار اور معاون ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.