اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں پر آئندہ 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سولرآئیزیشن منصوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں میں آئندہ 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اہلکاروں کو منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 496، ملک کے بڑے شہر بشمول کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ میں 340 سولر پینل لگائیں جائیں گے، ملک دیگر علاقوں میں 1255 سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں موجود سرکاری عمارتوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادیوں پر کیا جائے گا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات کے نفاذ میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کرونگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ باقی ملک میں وفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرآییزیشن  پر کام بھی فوری شروع کیا جائے، حکومت کم لاگت اور ماحول دوست بجلی سے عوام کی جیب پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،وزیراعظم نے منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.