پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی روایت برقرار،مشترکہ مجلس امام حسین علیہ السلام کاانعقاد

 لاہور: مسجد اورامام بارگاہ  قصر بتول علیہ السلام شادمان میں چھوتھی سالانہ شعیہ، سنی مشترکہ مذہبی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کا مقصد محبت ،امن، برداشت ،مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا فروغ تھا۔

 تقریب میں مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نواسہ رسول ﷺ حضرت امام علیہ السلام  کی کربلا میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرغیرسرکاری تنظیم  آئیڈیا کی جانب سے شرکاء میں کھانے کی اشیاء کیساتھ پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ پودے امام حسین علیہ السلام کے ان رفقاء کی یاد میں تقسیم کیے گئے جنھوں نے نواسہ رسول ﷺ کے ساتھ میدان کربلا میں جام شہادت نوش کیا۔

تقریب میں جنگ ستمبرکے شہداء اوردہشتگردی کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسزکے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

Comments are closed.