عمران خان کیخلاف 10 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی مارچ اور توڑ پھوڑ کے15 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں 10 مقدمات میں عمران خان کی دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ہوئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کی حاضری معافی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور عدالت نے تھانہ گولڑہ، ترنول، کوہسار، سیکرٹریٹ، آبپارہ، کراچی کمپنی اور تھانہ انٹرسٹریل ایریا میں درج مقدمات میں 21 جولائی تک کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی، ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پی ٹی آئی مارچ اور توڑ پھوڑ کے5 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابراعوان عدالت پیش ہوئے اورعمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا وکیل کےدلائل مکمل ہونے پرعدالت نےپانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 5 مقدمات میں عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کرلی۔واضع رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو،لوہی بھیر، تھانہ کورال اور تھانہ سہالہ میں مقدمات درج ہیں۔

Comments are closed.