فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات : عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔ الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی۔ الیکشن کمشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا، عمران خان

اسلام آباد : فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں ۔ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔ الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں۔ جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا۔تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا۔ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں

Comments are closed.