مذاکرات کی دعوت غیرسنجیدہ، چالاکی نہ کریں الیکشن کی تاریخ دیں، فواد چودھری

ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،لانگ مارچ کوریج پر پابندیاں ہیں،دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں،سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں۔ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔لانگ مارچ کوریج پر پابندیاں ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں۔یہ چالاکیاں نہیں۔چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

Comments are closed.