مبینہ بیٹی کیس:عمران خان کے وکلا کوجواب کرانے کےلئے مہلت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل پیش ہ ہوسکے

اسلام آباد : مبینہ بیٹی کو کاغزات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست میں بڑی پیشرفت۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم اور الیکشن کمیشن کا ایک ہی موقف۔عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل پیش نہ ہوسکے۔

عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔عمران خان کے وکلاء سلمان اکرم راجہ، سلمان ابوزر نیازی اوراظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش یوئے تو چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ لاہور کا کوئی وکیل رہ تو نہیں گیا۔استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا اس کیس میں کیا موقف ہے؟۔

وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ کئی بار لیکن مسترد ہو چکا۔وکیل عمران خان نے بھی الیکشن کمیشن کا موقف اپنایا۔اور بتایا کہ اس کیس پر عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔تو عدالت نے منظور کرلی۔ عدالت نے تحریری جواب 19 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اورمزید کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت وکیل بیرسٹر علی ظفر کے پیش نہ ہونے کے باعث اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.