اسلام آباد ہائیکورٹ کا ممنوعہ فنڈنگ انکوائری پر ایف آئی اے کو نوٹس
کارروائی قانون کے مطابق کی جائے، عدالت نے درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی قانون کے مطابق کی جائے۔
پی ٹی آئی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے کیسز 19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کا ہے؟
وکیل نے بتایا کہ جی یہ وہی کیسز ہیں پہلے بنکنگ سرکل اب سائبر کرائم یہ انکوائری کر رہا ہے۔نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے ۔عدالت نے پہلے سے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرتے ہویے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.