اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کی دفعہ 124 اے کیخلاف درخواست مسترد

درخواست گزار شیریں مزاری رکن پارلیمنٹ ہیں قانون سازی پارلیمنٹ کا اختتام ہے۔ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی۔پارلیمنٹ پر اعتماد کرکے اسے مضبوط بنائیں۔عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے۔دوران  سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے مداخلت نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شیریں مزاری کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار شیریں مزاری رکن پارلیمنٹ ہیں قانون سازی پارلیمنٹ کا اختتام ہے۔ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر اعتماد کرکے اسے مضبوط بنائیں۔عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے مداخلت نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.

Comments are closed.