اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل نے مقدمہ خارج کرنے کیلئےدرخواست دائر کردی
شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت،پولیس ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی، شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد : شہبازگل کی درخواست ضمانت پرپولیس ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی جبکہ شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری کردیا ۔ شہباز گل نے بھی مقدمہ خارج کرنے کے لیےدرخواست دائر کردی۔
دوران سماعت ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کی وجہ سے ٹرائل کورٹ سے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی،عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر وکلاء منگل کوہر صورت دلائل دیں ،کل کوئی بہانا نہیں چلے گا۔۔دوسری جانب شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے پولیس نے موقف اختیا رکیاہے کہ ملزم سے موبائل فون اوراہم ڈیوائسز برآمد کرنے کیساتھ دیگر معلومات بھی حاصل کرنی ہیں ۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کےلیے دائر درخواست پر شہباز گل کونوٹس جاری کرتے ہوئے منگل تک ریکارڈ طلب کرلیا۔شہباز گل نے بھی اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ سیاسی مقدمہ درج کیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے ،لٰہذا مقدمہ خارج کرکے انہیں بری کیا جائے۔
Comments are closed.