اسلام آباد ہائیکورٹ:عمرایوب کی گرفتاری عدالت اجازت سے مشروط 

ایف آئی اے جب گرفتاری چاہے تو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا:جسٹس طارق محمود جہانگیری،ایف آئی اے کے ہراساں کرنے کےخلاف عمرایوب کی درخواست نمٹا دی 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں عمر ایوب کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے درخواست نمٹا دیا۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ۔وفاق کی جانب سے جواد ارسلان اور عظمت بشیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری کے استفسار پر ایف آئی  اے کی جابن سے بتایا گیا کہ درخواست گزار کا نہ ہی اس انکوائری میں نام ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج ہے۔ہمیں اس انکوائری میں فی الحال درخواست گزار کی گرفتاری نہیں چاہیے۔عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے جب گرفتاری چاہے تو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.