عامر فاروق کے چیف جسٹس بننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ
چیف جسٹس عامر فاروق سمیت تمام ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 8 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے ۔ڈیوٹی روسٹر 14 نومبر سے 18 نومبر تک کیلئے جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد : جسٹس عامر فاروق کے چیف جسٹس بننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر نئے چیف جسٹس عامر فاروق کا پیغام بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔
ویب سائیٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ہونے والے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق سمیت تمام ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 8 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے ۔ڈیوٹی روسٹر 14 نومبر سے 18 نومبر تک کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر لارجر بنچ اور خصوصی بنچ بھی سماعت کیلئے دستیاب ہوگا۔
Comments are closed.