اسلام آباد کے ہوٹل،گیسٹ ہائوسزپرلانگ مارچ کے شرکا ٹھہرانے پرپابندی
جس ہوٹل یا گیسٹ ہائوس نے لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اسلام آباد پولیس کا حکمنامہ
اسلام آباد : لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں ٹھہرانا ورنہ کارروائی ہوگی۔اسلام آباد پولیس نے شہر بھر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کےلئے حکمنامہ جاری کردیا۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہائوس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا۔روزانہ چیکنگ ہوگی جس ہوٹل یا گیسٹ ہائوس میں لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
Comments are closed.