سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے، فواد چودھری

ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔
سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔

Comments are closed.