امید ہے ارشد شریف کے قتل کی کینیا کے حکام تحقیقات کرینگے، اقوام متحدہ
میں نے اس واقعے کے بارے میں افسوسناک رپورٹس دیکھی ہیں، ترجمان یواین سیکرٹری جنرل سٹیفن ڈوجارک
اقوام متحدہ نے ان حالات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جن میں سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اس واقعے کے بارے میں افسوسناک رپورٹس دیکھی ہیں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نے امید ظاہر کی کہ کینیا کے حکام اس واقعے کی تحقیقات کریں گے جس میں 49 سالہ صحافی شریف کو قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.