ملک میں گالف جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے، صدر مملکت

عارف علوی کی گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت، پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی اور مرد و خواتین گولفرز کی شرکت،

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ملک میں صحت مندانہ اور فطرت کے قریب سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ گالف کا کھیل انسان کو فطرت کے قریب لاتا ہے، ورزش اور جسمانی مشقت انسانی صحت کے لئے ازحد ضروری ہیں، فطرت سے قربت صحت مندانہ ہے اور بہتر فیصلہ سازی میں مدد دیتی ہے۔

اختتامی تقریب میں پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی اور مرد و خواتین گولفرز نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے گالف ٹورنامنٹ جیتنے والوں اور گالف کے مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ صدر مملکت کے علاوہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی اور مرد و خواتین گالفرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Comments are closed.