پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات اپریل میں کرانے کی تجویز
پولنگ کب ہو گی، حتمی فیصلہ گورنرز کریں گے،الیکشن کمیشن کا آئندہ دو ہفتوں میں مشاورت کر کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز دے دی۔پولنگ کب ہو گی، حتمی فیصلہ گورنرز کریں گے۔آئندہ دو ہفتوں میں مشاورت کر کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات میں کوئی قانونی رکاوٹ آڑے نہیں آ سکتی۔وفاقی حکومت کی جانب سے نئی مردم شماری کرانے پر بھی الیکشن مقررہ دنوں میں ہی کروائیں گے۔الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز پولنگ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چھٹی کے روز ٹرن آوٹ زیادہ ہوتا ہے۔
Comments are closed.